بجٹ 2025-26:سندھ حکومت کی ٹیکسوں کا ہدف بڑھانے کی تجویز

بجٹ 2025-26:سندھ حکومت کی ٹیکسوں کا ہدف بڑھانے کی تجویز
کیپشن: بجٹ 2025-26:سندھ حکومت کی ٹیکسوں کا ہدف بڑھانے کی تجویز

ویب ڈیسک: نئے مالی سال 2025,26 کے لیے سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سندھ بجٹ میں ٹیکسوں کا ہدف بڑھانے کی تجویز  زیرغور ہے۔ ٹیکس وصولی کا ہدف 700 ارب روپے سے زائد کرنے کی تجویز  ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال  براہ راست ٹیکس وصولی کا ہدف 661 ارب 90 کروڑ روپے ہے۔ ایکسائیز ٹیکس وصولی کا ہدف 215 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ رواں سال ایکسائیز ٹیکس کا ہدف 203 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔ خدمات پر ٹیکس بڑھا کر 375 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔رواں سال خدمات پر ٹیکس 350 ارب روپے مختص ہے۔ 

بورڈ آف ریونیو ٹیکس وصولی کا ہدف 65 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز  ہے۔ رواں سال بورڈ آف ریونیو ٹیکس ہدف 70 ارب روپے ہے۔ نان ریونیو وصولی کا ہدف 50 روپے مختص کرنے کی تجویز  ہے۔ رواں سال نان ریونیو ٹیکس ہدف 42 ارب 90 کروڑ روپے ہے۔ سندھ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات میں اضافے کی تجویز ہے۔  نئے مالی سال میں ترقیاتی اخراجات کے ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ 

رواں سال ترقیاتی اخراجات کے لیئے 959 ارب 10 کروڑ روپے مختص تھے۔اضلاع کا ترقیاتی بجٹ بڑھانے کی تجویز ہے۔ اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 55 ارب روپے سے بڑھا کر 65 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ 

Watch Live Public News