پاکستانی افواج نے بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملا دئیے، ایم پی اے سارہ احمد 

پاکستانی افواج نے بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملا دئیے، ایم پی اے سارہ احمد 

(ویب ڈیسک )  ممبر پنجاب اسمبلی سارہ احمد  نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملا دئیے، رافیل، براہموس اور S-400 کے افسانے دفن ہو چکے۔

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد  نے پنجاب اسمبلی میں پاک افواج کی عظیم کامیابی کے حوالے سے خطاب کیا۔انہوں نے   پاکستانی مسلح افواج کو تاریخی فتح پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

سارہ احمد نے کہا کہ   پاکستان کی مسلح افواج کو مئی 2025 کی جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ پاکستان اپنی تاریخ کے سنہری دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستانی افواج نے بھارت کے جنگی عزائم خاک میں ملا دئیے۔ رافیل، براہموس اور S-400 کے افسانے دفن ہو چکے۔ 

سارہ احمد نے کہا کہ  آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ، بحریہ، اور آپریشن بنیان مرصوص کے تمام شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔  آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور بچوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ  10 مئی کو “یومِ فتح پاکستان” قرار دیا جائے۔

Watch Live Public News