ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیز 6 سے ڈاکٹر کا مبینہ طور پر اغواء کا معاملہ، سی سی ڈی کی ٹیموں نے ڈاکٹر طاہر جمیل، کو قصور سے اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروالیا۔
اغواء کاروں نے ڈاکٹر طاہر جمیل،کو اغواء کرنے کے بعد ورثاء سے بازیابی کے لیے 20 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، مغوی ڈاکٹر طاہر جمیل کی بازیابی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔
ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے مغوی ڈاکٹر طاہر جمیل کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور بازیابی یقین دہانی کروائی تھی۔
پولیس کاکہنا تھا کہ سی سی ڈی اور دیگر پولیس کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ییومن ریسورس کی مدد سے ڈاکٹر جمیل کو کلینک سے واپسی پر اغواء کیا گیا تھا، سی سی ڈی کی ٹیموں نے مغوی ڈاکٹر طاہر جمیل کو بحفاظت ورثاء کے سپرد کردیا ۔