آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ ذخائر کو سہارا مل گیا

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ ذخائر کو سہارا مل گیا
کیپشن: آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ ذخائر کو سہارا مل گیا

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم ای ایف ایف (EFF) اور آر ایس ایف (RSF) پروگرام کے تحت منتقل کی گئی، جبکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری کے بعد قسط جاری کرنے کی اجازت دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوئے ہیں، جن میں آر ایس ایف پروگرام کے تحت دوسری قسط بھی شامل ہے۔ یہ رقم پاکستانی روپے میں نہیں بلکہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی، جو 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار میں ظاہر ہوگی۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مزید استحکام ملے گا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں شروع کیے گئے 37 ماہ کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت پاکستان اب تک مجموعی طور پر 4.6 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے۔

Watch Live Public News