حکومت  کاسستی چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے پر غور

حکومت  کاسستی چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے پر غور
کیپشن: حکومت  کاسستی چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے پر غور

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نئی آٹو پالیسی کے تحت کم قیمت چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جن کی قیمت موجودہ انٹری لیول کار Suzuki Alto سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ L6/L7 کیٹیگری نئی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (AIDEP) 2026-31 کا حصہ ہوگی، جس کا مقصد موٹر سائیکل اور 660cc گاڑیوں کے درمیان موجود قیمت کے فرق کو کم کرنا ہے۔

یہ منصوبہ خاص طور پر کم آمدنی والے افراد، موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں اور پہلی بار گاڑی خریدنے کے خواہشمند شہریوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے، جو مہنگی گاڑیوں کے باعث مارکیٹ سے باہر ہیں۔

حکام کے مطابق نئی کیٹیگری میں شامل گاڑیاں چھوٹی، ہلکی اور کم فیول خرچ کرنے والی ہوں گی، جو شہری علاقوں میں روزمرہ سفر کے لیے موزوں سمجھی جا رہی ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف سستی سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ مقامی آٹو انڈسٹری، سرمایہ کاری اور گاڑیوں کی مقامی پیداوار کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان میں اس وقت کم قیمت چار پہیوں والی گاڑیوں کی کمی کے باعث بڑی تعداد میں لوگ حفاظتی خدشات کے باوجود موٹر سائیکل استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر اس تجویز کی منظوری دی گئی تو اس سے ٹریفک دباؤ میں کمی، محفوظ سفری سہولیات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دستاویزی نظام کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز تاحال زیر غور ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News