ویب ڈیسک: بھارتی اداکار اور پروڈیوسر دلیپ راج 47 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے اداکار کو آج صبح اچانک سینے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
دلیپ راج کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
اداکار اپنی مشہور فلموں میلانا، یو ٹرن، آرکسٹرا میسور کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے بھی ناظرین کے دل جیتے۔