ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے مایوس کن خبریں سامنے آئیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اہم کھلاڑیوں کی پوزیشن میں کمی دیکھی گئی ہے۔
بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، تاہم پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو شدید دھچکا لگا۔ وہ 6 درجے نیچے گر کر اب ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے اور 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بھی پاکستان کے لیے صورتحال زیادہ خوش آئند نہیں رہی، جہاں تجربہ کار اسپنر نعمان علی 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ بولر Mitchell Starc کے لیے رینکنگ خوش آئند رہی، جو ایک درجے کی بہتری کے بعد اب دنیا کے دوسرے بہترین ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔