انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نیا چیمپئن بن گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلیلنڈ پاکستان کو شکست دیکر نیا عالمی چیمپئن بن گیا۔ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نیا عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،جوز بٹلر 26،ہیری بروک نے 20 رنز بنائے.اس کے علاوہ الیکس ہیل 1،فل سالٹ 10 اور معین علی 19 رنز بنا سکے. پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو شکار کیا جبکہ شاہین آفریدی ،شاداب خان اور محمد وسیم نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیے. اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 15 ، محمد حارث 8، بابر اعظم 32 اور افتخار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شان مسعود 38، محمد نواز کو 5 ،شاداب خان 20 اورمحمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ لی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے۔انہوں نے کہا کہ ٹيم میں مومینٹم ہے اس کو جاری رکھیں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان بٹلر نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ میلبرن اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین کرکٹ نے ٹی وی پر نظریں جما رکھی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔