ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شہری پر تشدد کرنے والا پٹرولنگ پولیس کا ملازم نکلا۔
ایس ایس پی مرزاانجم کمال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل واحد گجر کو معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی ریگولر انکوائری لگادی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ کانسٹیبل واحد ویکلی ریسٹ پر تھا۔ موٹرسائیکل سوارپر تشدد کرنے پر تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کردیا گیا۔
شہروں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔