سپریم کورٹ: جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز

سپریم کورٹ: جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز
کیپشن: سپریم کورٹ: جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ 

ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈپریشر ہائی ہوا۔ ججز کے اینٹی روم میں جسٹس مسرت ہلالی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر نے سپریم کورٹ کی جج کو آرام کا مشورہ دیدیا۔

جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں مبتلا ہوئی تھیں۔

Watch Live Public News