ویب ڈیسک: رات گئے سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا۔ سہولت کار کو راولپنڈی جبکہ ہینڈلر کو کے پی کے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ خودکش دھماکہ سے قبل سہولت کار اور خود کش حملہ اور نے متعدد بار جوڈیشل کمپلیکس کی ریکی کی۔
ہینڈلر اور سہولت کار دہشت گرد کا تعلق کے پی کے سے ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ حملے کے سہولت کار اور ہینڈلر کو 40 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ کس سہولت کار نے حملہ آور کو کیا کیا مدد کی اسکا تعین ہورہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور گولڑہ سے پہلے ایک اور آن لائن بائیکیا سروس کے ذریعے 26 نمبر چونگی سے آیا تھا۔ حملہ آور گولڑہ سے کچہری تک ماسک پہن کر آیا تھا۔ زیرحراست افراد سے الگ الگ مقامات پر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں 12 افراد شہید، 28 زخمی ہوئے تھے۔