ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی مردان کی کامیاب کارروائی، سرچ آپریشن کے دوران اشارے پر نہ روکنے والے دو موٹر سائیکل سوار دہشتگرد ہلاک، دہشتگردوں نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیلئے موجود سی ٹی ڈی انٹیلیجنس اور SWAT ٹیمز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
دہشتگردوں کی شناخت نعمان عرف مراد عرف غزنوی ولد ولی مراد اور سہیل عرف چرسی ولد زیرنواز کے نام سے ہوئی جو ہیڈ کانسٹیبل امجد، کانسٹیبل اقرار سید کی شہادت سمیت چوکی بھڑوچ پر دستی بم حملے میں ملوث تھے،ہلاک شدہ دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کے حماسی گروپ سے ہے جن سے موٹرسائیکل،3موبائل سیٹ، اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹرزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کی خصوصی ہدایات پر دہشتگردوں کے خلاف محکمہ انسداد دہشتگری کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبے کے مختلف حساس علاقوں میں روزانہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
مردان کے علاقے کنڈہ پل نزد اکبرخان کلے،بہلولے روڈ علاقہ تھانہ ساڑو شاہ میں سی ٹی ڈی انٹیلیجنس اور SWAT ٹیمز کے جوان آپریشن کیلئے موجود تھے۔
دو موٹر سائیکل سوار غیر معمولی برق رفتاری سے آتے دکھائی دئے جن کو رکنے کا اشارہ کرنے پر مزکورہ موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر باارادہ قتل فائرنگ کی۔
حق خودارادیت حفاظت استعمال کرتے ہوئے سی ٹی ڈی (SWAT) ٹیم کے جوانوں نے دونوں موٹر سائیکل سوار کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
مقابلے کے بعد حملہ آوروں کا جائزہ لینے پر دونوں حملہ آور ہلاک پائے گئے ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے پر انکی شناخت نعمان عرف مراد عرف غزنوی اور سہیل عرف چرسی کے نام سے ہوئی ۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے موٹر سائیکل125CC برنگ کالا, 02ضرب پستول 30 بور مع ایمونیشن، ایک عدد موبائل سیٹ ٹچ برآمد ہوئے۔