ویب ڈیسک: لاہور پنجاب یونیورسٹی کی آئی ای آر کی طالبہ نے خودکشی کر لی، پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ام حبیبہ نے ہاسٹل نمبر 8 کمرہ نمبر 91 میں خود کشی کی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کی آئی ای آر کی طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ ام حبیبہ نے ہاسٹل 08 کے کمرہ نمبر 91 میں جاکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص کو دروازہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ پنجاب یونیورسٹی گرلز ہاسٹل نمبر 8 کا کمرہ نمبر 91 ہے، کمرے کا دروازہ اس لئے توڑا جارہا ہے کہ اندر آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کی لاش پنکھے سے لٹک رہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ خودکشی کرنے والی طالبہ یہاں اپنی بہن کے ساتھ مقیم تھی اور آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ میں پنجم سمیسڑ میں زیر تعلیم تھی، ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایدھی ایمبولینس ہاسٹل پہنچی،روم کو سیل کر دیا گیا۔
ذرائع پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ام حبیبہ کی خودکشی کے حوالے سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے، ام حبیبہ کی لاش پولیس نے قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔