ویب ڈیسک:وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضے سے آزاد کروانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں خواجہ آصف نے لکھا ہے کہ افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ھے اسکا پاکستان کو 50سال سے ھماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ھو گا۔
افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ھے اسکا پاکستان کو 50سال سے ھماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ھو گا۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 12, 2025
ھمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے چھڑانا ھو گا۔ تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ھماری معیشت کی ر یڑھ ھیں ۔
پاک…
انہوں نے لکھا کہ ھمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے چھڑانا ھو گا۔ تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ھماری معیشت کی ر یڑھ کی ہڈی ھیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد دنیا میں جسطرح سرحدیں ھوتی ھیں اسطرح ھونی چاہیئے ۔ کوئی منہ اٹھا کہ مرضی سے عبور نہ کرے۔