سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے قائد ایوان منتخب ہوئے۔ ایوان میں کل اراکین کی تعداد 145 ہے۔

سہیل آفریدی کے حامیوں نے ایوان میں نعرے بازی کی۔

 اس سے قبل کے پی اسمبلی اجلاس کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا تھا۔ 

اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے اپوزیشن کے نامزد امیدواروں کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابراسلیم سواتی کی رولنگ:

اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابراسلیم سواتی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے پہلے 8 اور پھر 11 تاریخ کو آرٹیکل 130-8 کے تحت وزرات اعلٰی کے عہدے سے استعفی اپنے دستخط کے ساتھ تحریری طور پرگورنر کو بھجوایا، ایوان میں کھڑے ہوکر استعفے کی تصدیق کی، آئین اور عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کے تحت گورنر استعفے پر اعتراض لگا کر مسترد نہیں کرسکتا، اسمبلی کے نگہبان ہونے کے ناطے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرانا میری ذمہ داری ہے، لہٰذا آج بروز 13اکتوبر 2025وزرات اعلیٰ کا انتخاب آئینی اور اسمبلی طریقہ کار کے عین مطابق ہے۔

Watch Live Public News