سابق کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

سابق کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر
کیپشن: سابق کپتان ڈیرن سیمی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا ہے۔

اس تقرری کے بعد ڈیرن سیمی اب تینوں فارمیٹس میں ویسٹ انڈیز کے کوچ بن گئے ہیں، وہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

ایک کھلاڑی کے طور پر، انہوں نے ٹیم کو 2 ٹی 20 ورلڈ کپ (2012 اور 2016) جتوائے جو ویسٹ انڈیز کے لیے تاریخی کامیابیاں تھیں۔

ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنائے جانے پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا ہے، اب اس نئے کردار کے ساتھ ٹیم کی نئی سمت متعین کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 28 ون ڈے میچوں میں 15 فتوحات، 12 میں شکست جب کہ ایک میچ برابر رہا، اسی طرح 35 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 20 فتوحات حاصل کیں۔

Watch Live Public News