ویب ڈیسک: حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ اسرائیل نے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے آج دو مرحلوں میں تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، پہلے مرحلے میں 7 اور دوسرے مرحلے میں 13 کو رہا کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس آج 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ جب کہ 1,700 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں غزہ اور مغربی کنارے کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، فلسطینی قیدیوں کو رہائی کے بعد غزہ کے النصر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب غزہ امن معاہدے پر دستخط کی رسمی تقریب آج مصری شہر شرم الشیخ میں ہوگی، غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔