ویب ڈیسک: افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک عوام نے پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت پر منہ توڑ جواب پر خراج تحسین پیش کیا۔
شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان طالبان فورسز کے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔ پاک فوج نے دلیری سے وطن کا دفاع کیا اور افغان طالبان کی کئی پوسٹوں کو قبضے میں لیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ جنگ افغان عوام کے خلاف نہیں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ افغان جارحیت کیخلاف اپنی پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے کھڑے ہیں۔ پاک فوج نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرایا۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پاک افواج اپنے دشمن ، ہندوستان ہو یا افغانستان کو بھرپور طریقے سے جواب دیتی رہیں گی۔
افغان طالبان کو پیغام ہے کہ ہم اپنے ملک کیلئے ایک ہیں اور جنگ کیلئے تیار ہیں۔ افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو پاکستان میں منظم طریقے سے منتقل کرتا ہے۔ یہ بھرپور جواب بیرون طاقتوں کی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کیخلاف ہے۔