گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا

(ویب ڈیسک) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیر اعلی کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے بیان میں کہا ہے کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا نوٹیفکیشن کون گرے گا،علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں،علی امین بدھ کو میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفیٰ بھی منظور ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا،جس میں  پی ٹی آئی  کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں ۔

یاد رہے کہ  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے آفس کو آپ کے استعفوں کی دو کاپیاں موصول ہوئیں، آپ کے استعفوں کی کاپیوں پر کیے گئے دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھ اکہ میں پشاور سے باہر ہوں اور 15 اکتوبر کو واپس آؤں گا، آپ 15 اکتوبر 3 بجے گورنر ہاوس تشریف لے آئیں تاکہ معاملے کی تصدیق ہوسکے۔

Watch Live Public News