وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، اسپیکر نے سمری گورنر کو بھیج دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، اسپیکر نے سمری گورنر کو بھیج دی

(ویب ڈیسک )  ذرائع کے مطابق اسپیکرکے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے سمری گورنر فیصل کریم کنڈی  کو بھیج دی ہے۔

سمری کے متن  میں کہا گیا ہے کہ   نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا جائے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے90 ووٹ حاصل کیے جبکہ   دیگر3 امیدواروں نے کوئی ووٹ بھی حاصل نہیں کیا۔

بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ   نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سےآئین اور قانون کےمطابق حلف لیا جائے۔

Watch Live Public News