متحدہ عرب امارات میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا؟

متحدہ عرب امارات میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا؟

ویب ڈیسک: یو اے ای میں سونا ایک بار پھر ریکارڈ سطحوں کے قریب پہنچ گیا ہے اور نئے ہفتے کے آغاز سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا.

 گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,059 ڈالر فی اونس تک پہنچی تھی، جب کہ آج صبح  4,055 ڈالر فی اونس پر مارکیٹ اوپن ہوئی، چاندی کی قیمت بھی 51 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی،  جو 1980 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 

متحدہ عرب امارات میں آج 24 قیراط سونا 487.75 درہم فی گرام اور 22 قیراط سونا 451.87 درہم فی گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں سونا 80 درہم سے زیادہ فی گرام مہنگا ہو چکا ہے۔

اکتوبر کے آغاز میں 24 قیراط سونا 466.75 درہم اور 22 قیراط 432 درہم فی گرام کے قریب تھا۔ 

سونے کی قیمتیں بڑھنے کی ممکنہ وجوہات
ماہرین کے مطابق اگر امریکہ میں افراطِ زر  میں اضافہ ہوتا ہے یا شرحِ سود  میں کمی کی جاتی ہے تو سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے، اسی طرح اگر ڈالر کی قدر میں کمی آتی ہے تو  خریداروں کے لیے سونا سستا ہو جاتا ہے، جس سے طلب بڑھتی ہے۔

علاوہ ازیں، اگر عالمی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ آئے یا سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو تو لوگ سونا بطور محفوظ سرمایہ خریدنا شروع کر دیتے ہیں، جس سے قیمتیں اوپر جاتی ہیں۔

Watch Live Public News