(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت کی بزدلانہ اور بلا اشتعال کارروائی کے دوران مادر وطن کا دفاع کرنے والے 12 شہدا کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزرا،گورنر خیبرپختونخوا،اعلی سول و فوجیی افسروں اور شہریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ہیروز کی عظیم قربانی کے مقروض ہیں،قوم کے ہیروز نے وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کیں ،جوانوں نے طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جارحیت کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی ،پاکستانی عوام کی حمایت سے ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔