غزہ امن سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کی ٹرمپ سے ملاقات،امریکی صدر نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا

غزہ امن سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کی ٹرمپ سے ملاقات،امریکی صدر نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا

(ویب ڈیسک )مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے، ٹرمپ نے وزیر اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں  28 ممالک اور بین الاقوامی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ 

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ  نے شرم الشیخ میں دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 

Watch Live Public News