(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل یہاں نہیں لیکن وزیر اعظم شہباز شریف یہاں موجود ہیں ،وزیر اعظم شہبازشریف کیا آپ فیلڈ مارشل کی جانب سے نیک خوہشات کا اظہار کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اس عظیم صدر کو دوبارہ نوبل انعام کے لیے نامزد کرتا ہوں۔غزہ کے عوام کیلئے آج ایک تاریخی دن ہے۔صدر ٹرمپ امن کے عملبردار ہیں۔اس وقت دنیا کو صدر ٹرمپ جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انتھک کوششوں کے بعد امن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔امن کے حوالے سے آج کا دن تاریخی ہے، صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، صدر ٹرمپ کی بدولت جنوبی ایشیا میں امن ممکن ہوا،ان کی وجہ سے خطے میں لاکھوں زندگیاں بچ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ اس حد تک بڑھ سکتی تھی جس کا کوئی اندازہ نہیں کرسکتا تھا،تاریخ صدر ٹرمپ کو سنہرے حروف میں یاد رکھے گی.
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے امن کے نوبل انعام کےلیے صدر ٹرمپ کو نامزد کیا، کیوں کہ یہ امن کے حقیقی سفیر ہیں، جنہوں نے دنیا میں امن کے لیے دن رات کام کیا، آج سخت محنت کے بعد غزہ میں امن کےلیے کامیاب ہوئے۔