موٹرولا نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کرتے ہوئے ایسا جدید سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے جو 200 میگا پکسل کیمرے کی خصوصیات کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ اس سمارٹ فون میں 60 میگا پکسل والا سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے۔ کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی نے اتنا طاقتور کیمرا اپنے سمارٹ فونز میں نصب نہیں کیا۔ اس وقت موبائل کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ فون کو ابتدائی طور پر صرف یورپ اور امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیاہے، تاہم جلد ہی اسے ایشیا میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سب سے زیادہ میگا پکسل کیمروں کے حامل موبائل میں 4600 ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 125 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔ فون کو تین مختلف رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے یہ اس بار فون کے ڈیزائن کو بھی بہتر اور ڈسپلے کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ فون کو 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سمیت 512 جی بی میموری کے مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کو 47۔6 انچ اسکرین کے ساتھ اینڈرائڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں اسنیپ ڈریگن 8 پلس جنریشن ون کی چپ دی گئی ہے۔ فون کے فرنٹ پر 60 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور یہ پہلا فون ہے، جس میں اتنے زیادہ میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ اسی طرح فون کے بیک سائڈ پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 200 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 50 اور تیسرا 12 میگا پکسل کا ہے۔