روٹھے دوست کو راضی کرنے کا اسلامی وظیفہ

روٹھے دوست کو راضی کرنے کا اسلامی وظیفہ
کیپشن: روٹھے دوست کو راضی کرنے کا اسلامی وظیفہ

ویب ڈیسک: زندگی کے سفر میں دوستی سب سے قیمتی رشتہ ہے، لیکن کبھی کبھی معمولی باتوں پر بھی دوست ناراض ہو جاتے ہیں اور تعلقات میں دوریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ روٹھے دوست کو منانا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا، بعض اوقات معافی اور وضاحت کے باوجود بھی دل کی گرہ کھلتی نہیں۔ 

ایسے میں روحانی وظائف اور دعائیں ایک بہترین سہارا بن سکتے ہیں۔ یہ وظائف نہ صرف دلوں میں نرمی پیدا کرتے ہیں بلکہ محبت اور اخلاص کو بھی بڑھاتے ہیں۔ 

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ روٹھے دوست کوراضی کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسلامی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

ناراض دوست کو راضی کرنے کا طریقہ

سوال

میری ایک جان بوجھ کر کی گئی غلطی کی وجہ سے میرا ایک عزیز دوست بہت ناراض ہو چکا ہے، کوئی وظیفہ بتائیں کہ وہ راضی ہو جائے!

جواب

آپ دو رکعت صلاۃ الحاجۃ کی نیت سے پڑھ کر اللہ کے حضور سچے دل سے اپنے دوست کا دل نرم ہونے کی دعا کریں، اور اپنے دوست سے معافی مانگیں اور اس کے  پیٹھ  پیچھے اس کے لیے دعائے خیر کریں اور کوئی نیک عمل کرکے اس کے ثواب کے بارے میں یہ نیت کریں کہ اللہ تعالی اس عمل کا ثواب اس کو پہنچا دے ان شاءاللہ جلد راضی ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144004201499

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News