پی آئی اے نے 13 سے 27 ستمبر تک ٹورنٹو کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں

پی آئی اے نے 13 سے 27 ستمبر تک ٹورنٹو کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں
کیپشن: پی آئی اے نے 13 سے 27 ستمبر تک ٹورنٹو کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) نے 13 سے 27 ستمبر تک ٹورنٹو کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طیاروں کی گراؤنڈنگ اور سامان کی کمی کے باعث پی آئی اے کی پروازیں معطل کی گئی ہیں۔ یہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے چلنی تھیں۔

اس موقع پر ایک مسافر نے شکوہ کیا کہ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی 16 ستمبر کی فلائٹ کو 7 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے، فلائٹ کی معطلی کے باعث میں وقت پر اپنے کام پر نہیں پہنچ سکوں گا۔

اس کے علاوہ طیاروں کی کمی کے باعث قومی ایئرلائن کی بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

Watch Live Public News