ویب ڈیسک: عالمی جریدے "فنانشل ٹائمز "نے مودی نواز شیخ حسینہ کےآمرانہ دور سے متعلق دستاویزی فلم جاری کر دی ۔ دستاویزی فلم میں بنگلہ دیش کے مقامی اور عالمی ماہرین کی تحقیقات کی مدد سے شیخ حسینہ کی بدعنوانی کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔
طلبہ تحریک کی کوآرڈی نیٹر رافیہ رحنوما حریدی کے مطابق شیخ حسینہ کا دور ایک جمہوری دور نہیں تھا۔ جنوبی ایشیا کے بیورو چیف آف فنانشل ٹائمز جان ریڈ کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ کے خلاف طلبہ کی احتجاجی تحریک، نوکریوں کے کوٹے میں کرپشن اور آمرانہ رویے کی وجہ سے عروج پر پہنچی۔ بنگلہ دیش میں بدعنوانی کی جس قدر وسعت تھی، میں نے دنیا کے کسی ملک میں نہیں دیکھی۔ سابق حکومت کے قریبی افراد نے بنگلہ دیشی فوجی انٹیلیجنس ایجنسی کی مدد سے بینکوں پر کنٹرول حاصل کیا ۔
رضوان احمد رفعت، کوآرڈی نیٹر "اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکرمنیشن"نے کہا کہ پولیس اور حکمران جماعت کے مسلح غنڈوں نے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ، سنائپر شاٹس اور ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی۔
رپورٹر فنانشل ٹائمز سوزانہ سیویج نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق احتجاج کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک، ہزاروں لاپتہ اور زخمی ہوئے، محمد سیف الاسلام کے تحت ایس عالم گروپ نے بنگلہ دیش سے 10 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا ۔ بنگلہ دیشی سیاستدان، خاص طور پر جلاوطنی میں، برطانیہ کے مالیاتی اداروں اور جائیداد کی وجہ سے سرمایہ منتقل کرتے ہیں۔
رپورٹر فنانشل ٹائمز رافع الدین نے بتایا کہ بنگلہ دیش سے چرایا گیا بڑا سرمایہ برطانیہ میں جائیدادوں میں لگا، شیخ حسینہ اور شیخ ریحانہ سمیت ان کے خاندان کے افراد نے بڑے منصوبوں سے رقوم خوردبرد کیں، شیخ حسینہ کے خاندان نے سرکاری زمین غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کیا۔
سابق سربراہ الیکٹورل ریفارم کمیشن کے مطابق کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانی شیخ حسینہ کے دور میں کھلے عام ہورہا تھا۔ جبکہ مشتاق خان پروفیسر آف اکنامکس، یونیورسٹی آف لندن نے کہا کہ ریاست پر قبضہ کرنے کی وجہ سے اقتدار کے آخری دور میں عوامی لیگ نے معیشت اور جماعت پر کنٹرول کھو دیا تھا۔
محمد یونس ، چیف ایڈوائزر حکومتِ بنگلہ دیش نے کہا کہ 234 ارب ڈالر بینکاری اور کاروباری شعبے سے لوٹ کر مختلف طریقوں سے باہر منتقل کیے گئے۔ بھارت میں بھی ایک دہائی سے اقتدار پر قابض مودی نے شیخ حسینہ کو پناہ دے کر آمریت کی حمایت کا ثبوت دے دیا ۔ مودی اور شیخ حسینہ اپنی آمرانہ حکمرانی کے دوران کرپشن ، بدعنوانی اور نااہل سیاست کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔