ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025 کا انعقاد ،پاکستان پویلین کی بھر پور پذیرائی

ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025 کا انعقاد ،پاکستان پویلین کی بھر پور پذیرائی
کیپشن: ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025 کا انعقاد ،پاکستان پویلین کی بھر پور پذیرائی

ویب ڈیسک: ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل نمائش 2025 کا انعقاد ، پاکستان پویلین کی بھر پور پذیرائی، کئی فرموں کا پاکستان کی مقامی سطح پر تیار قابل اعتماد دفاعی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی کا اظہار۔

لندن میں دفاعی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد 9 سے 12ستمبر تک کیا گیا۔ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل میں 90 سے زائد ممالک کی ڈیفنس انڈسٹریز شریک ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ نے اپنے آلات کی نمائش کی۔ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن  بھی   ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل 2025میں شریک ہوئی۔ دفاعی  نمائش میں دنیا بھر کے وفود ،  فوجی افسران  اور نمائش کنندگان  بھی شریک ہوئے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی نمائندوں سے بات چیت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دنیا نے آپریشن بنیان مرصوص میں دیکھا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی تکنیکی اور فوجی صلاحیت کو مقامی طور پر قائم کیا۔ ہمیں اپنی مسلح  افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف اور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بھی  موجود تھے۔

کئی فرموں نے پاکستانی دفاعی مصنوعات اور قابل اعتماد ٹیکنالوجیز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دینے پر دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان کی بھر پور شرکت خود انحصار ٹیکنالوجی اور پروفیشنلزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News