البانیہ: کرپشن کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت کا وزیر مقرر

البانیہ: کرپشن کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت کا وزیر مقرر

ویب ڈیسک: البانیہ نے عوامی خریداری کے عمل کی نگرانی کے لیے ایک مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی بوٹ کو نیا وزیر مقرر کیا ہے۔ وزیر اعظم ایڈی راما کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بدعنوانی کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔

یورپی ملک البانیہ نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ وزیرِاعظم ایڈی راما نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کابینہ میں اب ایک اے آئی وزیر شامل ہے جو انسان نہیں بلکہ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت  سے تیار کیا گیا ہے۔

اس ڈیجیٹل وزیر کا نام دیئیلا (Diella) ہے۔ جس کا مطلب البانوی زبان میں سورج کی روشنی ہے۔ یہ تقرری محض ایک ٹیکنالوجی تجربہ نہیں بلکہ ایک بڑی حکومتی اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد سرکاری خریداری کو مکمل طور پر شفاف اور کرپشن سے پاک بنانا ہے۔

ایڈی راما کے مطابق سرکاری ٹینڈر اور پبلک فنڈز کی تقسیم کے تمام بڑے فیصلے مرحلہ وار دیئیلا کے ذریعے ہوں گے۔

اس کا مطلب ہے کہ اہم حکومتی معاہدے، فنڈز کی ادائیگی اور ٹینڈرنگ کے مراحل میں اب انسانی سفارش یا ذاتی تعلقات کی مداخلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا’’یہ سائنس فکشن نہیں بلکہ دیئیلا کا فرض ہے تاکہ ہر عوامی فنڈ کا حساب 100 فیصد شفاف اور ہر ٹینڈر مکمل طور پر بدعنوانی سے آزاد ہو۔‘‘

Watch Live Public News