ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرہ قرار دیدیا

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرہ قرار دیدیا
کیپشن: ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے اثرات اور ممکنہ خطرات پر عالمی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ماہرین نے اے آئی کو جوہری ہتھیاروں کے برابر سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی ترقی کی رفتار کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1300 سے زائد کمپیوٹر سائنس دانوں نے ایک کھلے خط میں حکومتوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے سخت حفاظتی ضوابط متعارف کرائے جائیں اور اس کی رفتار کو محدود کیا جائے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی کے تیزی سے پھیلاؤ کے ممکنہ وجودی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تاہم امریکی حکومت کی جانب سے مؤثر قانون سازی اور ضابطہ بندی کے لیے تاحال خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے اے آئی سے متعلق خدشات کو منفی قوتوں کی مبالغہ آرائی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں سبقت حاصل کرنے والا ملک عالمی سطح پر اپنی برتری برقرار رکھے گا۔

اے آئی کی دوڑ میں عالمی طاقتوں کے درمیان مسابقت کے باعث ماہرین کی جانب سے حفاظتی اقدامات اور مؤثر نگرانی کے مطالبات میں بھی تیزی آرہی ہے۔

Watch Live Public News