یمنی دارالحکومت صنعا پر امریکی حملہ،5افراد شہید

یمنی دارالحکومت صنعا پر امریکی حملہ،5افراد شہید
کیپشن: یمنی دارالحکومت صنعا پر امریکی حملہ،5افراد شہید

ویب ڈیسک: یمنی دارالحکومت صنعا پر امریکی حملے میں 5 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی وزارت صحت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یمنی دارالحکومت صنعا کے 3 علاقوں کو امریکی فضائیہ نے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجہ میں 5 افراد شہید ہوگئے۔ 

یمنی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ امریکا کے یمن حملوں میں 13افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ حوثی اکثریتی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اتوار کو امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا۔

Watch Live Public News