اڈیالہ میں اہم مشاورت:علی امین گنڈا پورکاعمران خان سے ملاقات کافیصلہ

اڈیالہ میں اہم مشاورت:علی امین گنڈا پورکاعمران خان سے ملاقات کافیصلہ
کیپشن: اڈیالہ میں اہم مشاورت:علی امین گنڈا پورکاعمران خان سے ملاقات کافیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے، جو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حتمی رائے لیں گےجبکہ پارٹی کے اندرونی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور آج اڈیالہ جیل جائیں گے، جہاں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیے گئے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر پارٹی کے اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News