مارچ میں 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات، نیا ریکارڈ قائم

مارچ میں 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات، نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: مارچ میں 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات، نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: پاکستانیوں نے مارچ 2025 کے دوران ترسیلات وطن کی صورت میں ملکی معیشت کو زبردست سہارا دیا، جب کہ ایک ہی مہینے میں 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں ترسیلات کی مالیت 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو ملکی تاریخ میں کسی بھی ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مارچ 2024 کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات میں 37.3 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ فروری 2025 کے مقابلے میں 29.8 فیصد زیادہ ترسیلات موصول ہوئیں۔

مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران مجموعی طور پر 28 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن موصول ہوئیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں موصول ہونے والی 21 ارب ڈالر کی ترسیلات کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

مارچ 2025 کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جن کی مالیت 98 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہی۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 84 کروڑ 21 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 68 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 41 کروڑ 95 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات وطن میں یہ اضافہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے اور روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Watch Live Public News