پاکستان اور مراکش   کی مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

پاکستان اور مراکش   کی مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق ،مشترکہ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔ 

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق میں پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   تقریب میں کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہاکہ  مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہےاور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مشق میں حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھا ئیں گے۔

Watch Live Public News