(ویب ڈیسک ) قدیمی لاہور کو محفوظ بنانے کے لئے 5کلو میٹر لمبی فصیل اور مغلیہ طرز پر باغ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قدیمی لاہور شہر کے گرد 20 فٹ اونچی ساڑھے پانچ کلومیٹر طویل مضبوط فصیل بنانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔پیٹرن انچیف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائل میاں نواز شریف نے احکامات جاری کیے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے قدیمی شہر لاہور کے گرد مضبوط فصیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت قدیمی شہر لاہور کے گرد مغلیہ دور کے طرز کا باغ بھی بنائے گی۔ 4 ارب 80 کروڑ 29 لاکھ روپے کی لاگت سے سرکلرروڈ کے ساتھ فصیل تعمیر ہوگی۔
شہر کے 12دروازوں کے حسن کی بحالی کے لئے پی سی ون تیار کر لئے گئے ہیں ۔ہیریٹیج زون،مال روڈ،انار کلی،نیلا گنبد اور ملحقہ علاقوں کا سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
قدیم لاہور کی بحالی کے لیے پی سی ونز کو حتمی شکل دی گئی ۔ لاہور کے ہیریٹیج ایرہاز کی بحالی کے لیے شہر کو چھ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اندرون لاہور اور ملحقہ علاقوں میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنائی جائے گی۔
بھاٹی گیٹ،شاہ عالم مارکیٹ،موچی گیٹ،دہلی گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ کے قریب نئی پارکنگ بنائی جائیں گی۔ شاہ عالمی گیٹ،یکی گیٹ،موچی گیٹ اور اکبری گیٹ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی چوک تک پیدل گرزگا ہ بنائی جائے گی۔
سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کو مستقل طور پر ختم کرکے فصیل بنائی جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
تمام پی سی ونز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے لاہور میں سیاحت کے فروغ اور ورثہ کے تحفظ کے لیے میگا پلان تشکیل دیا ہے۔ منصوبوں کی تکمیل کے بعد اندرون لاہور کے تاریخی بازاروں کی اچھی شکل نظر آئے گی۔