لاہور: دوستی سے انکار کیوں کیا؟ امیر زادے نے طالبہ کو اغواء  کرلیا

لاہور: دوستی سے انکار کیوں کیا؟ امیر زادے نے طالبہ کو اغواء  کرلیا

(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہد رہ ٹاؤن  میں  امیر زادہ طالبہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر مقبرہ جہانگیر لے گیا۔

دوستی  سےانکارکیوں کیا؟  امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا۔ ملزم نےطالبہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنایا اورمقبرہ جہانگیر کےاحاطہ میں  لےگیا۔

ملزم طالبہ کو اسلحے کے زور پر ہراساں کرتا رہا ،  لڑکی نے گاڑی سے بھاگ کرجان بچائی ۔

شاہدرہ ٹاون پولیس نےملزم  کےخلاف سنگین دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ  شورمچنے پرملزم مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ سے فرارہوگیا تاہم اس کی   شناخت کرلی گئی ہے۔مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ میں پرائیوٹ گاڑی کاداخلہ ممنوع  ہوتا ہے،ملزم کی گاڑی مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ میں داخل کرنےپرعملے سےتفتیش جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  واردات میں ملوث ملزم ریکارڈ یافتہ ہے اورتعلق سیاسی گھرانے سےہے۔

Watch Live Public News