قومی اسمبلی نے اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

قومی اسمبلی نے اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی ۔

تفصیلات ے مطابق   قرارداد پر حکومت اور حزب اختلاف کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے دستخط موجود ہیں۔ قرارداد وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  ایوان فلسطین میں مجرمانہ اسرائیلی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔مارچ 18 سے دوبارہ شروع ہونے والی جارحیت نے 1600 سے زائد مزید فلسطینیوں کو شہید کیا۔

  قرارداد   میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ ایوان عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکامی پر اظہار تشویش کرتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  ایوان غزہ سے اسرائیلی مقبوضہ فورسز کی فی الفور واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔ایوان عالمی برادری سے فلسطین کو یو این کا مکمل رکن تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ 

Watch Live Public News