ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستانی سفیر نے شہداء کی تفصیلات جاری کردیں

ایران میں 8 پاکستانیوں کا قتل، پاکستانی سفیر نے شہداء کی تفصیلات جاری کردیں

(ویب ڈیسک )   ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے شہداء کی فہرست سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کی۔ پاکستانی سفیر نے اپنا ایک پیغام بھی فہرستوں کے ہمراہ جاری کیا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ  مہرستان میں قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر و جفاکش ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے غمگین ہیں،ہم اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطہ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نعشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات اور ان کی تکریم  میں مصروف ہیں، زاہدان میں پاکستانی قونصل نعشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے، اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

جاری شدہ فہرستوں کے مطابق قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات درج زیل ہیں۔

  1. محمد عامر ولد لیاقت علی
  2. محمد دلشاد ولد جند وڈا
  3. محمد دانش ولد محمد دلشاد 
  4. محمد ناصر ولد محمد بخش
  5. ملک جمشید ولد محمد صادق
  6. محمد نعیم ولد غلام فرید
  7. غلام جعفر ولد محمد رمضان
  8. محمد خالد ولد کریم بخش

Watch Live Public News