(ویب ڈیسک ) نائجیریا کی ریاست پلاتو میں مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم 51 افراد ہلاک کردیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی شمالی ریاست پلاتو میں پیر کی علی الصبح مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 51 افراد جاں بحق ہو گئے،۔مقامی رہائشیوں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تصدیق کی ہے۔
گزشتہ ہفتے نائجیریا کی قومی ایمرجنسی ایجنسی نے بتایا تھا کہ پلاتو ریاست میں کئی دنوں تک جاری رہنے والے حملوں کے دوران کم از کم 52 افراد ہلاک جبکہ لگ بھگ 2,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پلاتو ریاست ماضی میں کسانوں اور مویشی پالنے والے چرواہوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کا شکار رہی ہے۔