پاکستانی سفیر مدثر کی ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی تصدیق

پاکستانی سفیر مدثر کی ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی تصدیق

ویب ڈیسک: ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے مہراستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا گیا، جس کی تصدیق ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر نے کی۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بے گناہ پاکستانیوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا، کہا کہ ’مہراستان میں ایک قابلِ مذمت پرتشدد واقعے میں آٹھ (08) پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا گیا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’  ہم ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ فوری اور شفاف تحقیقات عمل میں لائی جا سکیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ ایران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں امن و امان قائم رکھنے اور غیر ملکی کارکنوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) جیسے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے واقعات سرحد پار دہشت گرد نیٹ ورکس کے بڑھتے ہوئے خطرے کو ظاہر کرتے ہیں اور علاقائی انٹیلیجنس تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

Watch Live Public News