برطانوی پارلیمنٹ میں امریکاایران مذاکرات میں ثالثی پرپاکستان کے چرچے

برطانوی پارلیمنٹ میں امریکاایران مذاکرات میں ثالثی پرپاکستان کے چرچے
کیپشن: برطانوی پارلیمنٹ میں امریکاایران مذاکرات میں ثالثی پرپاکستان کے چرچے

ویب ڈیسک: برطانوی پارلیمنٹ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کا تذکرہ ہونے لگا ہے۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر کے عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کیا ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فوجی قیادت کی کوششوں کا اعتراف کرے۔

انہوں نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے سوال کیا کہ پاکستان کے اتحادی ہونے کے ناطے برطانیہ نے امن کے قیام میں پاکستان کا کس حد تک ساتھ دیا۔

اس پر کیئر اسٹارمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمعہ کے روز شہباز شریف سے بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ امن مذاکرات کی حمایت نہایت ضروری ہے۔

Watch Live Public News