ویب ڈیسک: فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ برقرار، معاشی استحکام اور پالیسی تسلسل کی توثیق کردی گئی۔ پاکستانی معیشت اصلاحات،استحکام اور پائیدار ترقی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔ فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو برقرار رکھنا معیشت میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کی علامت ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات اور پائیدار ترقی بھی پاکستانی معیشت کی بہتری کو سہارا دے رہی ہیں۔
مشیروزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے۔ شرح سود کم کر کے10.5فیصد رکھنا پاکستانی معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلئے مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، مہنگائی تقریباً 7.9 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔ پاکستان تمام تر بیرونی چیلنجز کے باوجود استحکام، اصلاحات اور پائیدار ترقی سے درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔