(ویب ڈیسک)ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی توسیع اور مذاکرات جاری رکھنے کے لئے پاکستان کوشاں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل سے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔وزیراعظم پہلے مرحلے میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں مشرقی وسطیٰ تنازعے کے خاتمے پر بات ہو گی۔
وزیراعظم سعودی عرب کے بعد قطر کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہو گی۔
وزیراعظم دورے کے آخری مرحلے میں ترکیہ روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم انا طولیہ سفارتکاری فورم میں شرکت کریں گے،وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔