قوم پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے،کشمیر سے کراچی تک سبز ہلالی پرچموں کی بہار، شہر شہر یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات، کہیں موٹرسائیکل ریلیاں، کہیں کیک کاٹا جارہا ہے، کہیں پرندے آزاد کیے گئے۔ پاکستان کا 75 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے، ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا اہتمام، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، سلامتی، امن اور یکجہتی کی خصوصی دعائیں، گوگل نے یوم آزادی پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔ اسلام آباد ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب، صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، سروسز چیفس، وفاقی وزراء سمیت دیگر اہم شخصیات شریک۔ فیک نیوز چاہے اندر سے نکلے، یہ غیبت ہے، اس پر احتیاط کریں، صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام، یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا بھارتی حکومت پر ہندوتوا اور آر ایس ایس کی سوچ حاوی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے، مختلف بہانوں سے پاکستان پر 3 جنگیں مسلط کی گئیں، امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا، لیکن پھر پاکستان نے جارحیت کا مزہ بھی چکھادیا۔ صدرپاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے، پاکستان 74 سالہ سفر میں بہت سے چیلنجز سے سرخرو ہوا، اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع شروع ہوگئے، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کی تجدید کرتے ہیں۔