ذوالفقارعلی بھٹو شہید سمیت 104 افراد کیلئے اہم اعزازات کااعلان

 ذوالفقارعلی بھٹو شہید سمیت 104 افراد کیلئے اہم اعزازات کااعلان
کیپشن: ذوالفقارعلی بھٹو شہید سمیت 104 افراد کیلئے اہم اعزازات کااعلان

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں 104 پاکستانی اورغیرملکی افراد کو اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلا ت کے مطابق اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب تقسیم اعزازات میں عطا کیے جائیں گے۔ اعزازات حاصل کرنیوالوں میں پاکستانی وغیرملکی بھی شامل ہیں۔

صدر مملکت نے ذوالفقارعلی بھٹو شہید کو نشان پاکستان عطا کرنےکی منظوری دے دی۔ علاوہ ازیں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سد پارہ کو ستارہ امتیازعطا کرنے کی منظوری دی گئی۔

ادب کے شعبے میں ناصرکاظمی مرحوم کونشان امتیازدیاجائے گا جبکہ پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کوہلال پاکستان کی بھی منظوری گئی۔

سول ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری:

وفاقی حکومت نے سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کر دی۔ کابینہ ڈویژن نے مختلف شعبوں میں پاکستان سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کر دی۔

سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاعر ناصر کاظمی کو نشان امتیاز عطا کیا جائے گا۔ شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کو ہلال پاکستان سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دس پاکستانیوں کو ہلال شجاعت سے نوازا جائے گا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز ، مراد سدپارہ مرحوم کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 14 غیر ملکی شخصیات کو بھی پاکستان سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ ادب کے شعبے میں 7، طب کے شعبے میں 4 جبکہ کھیلوں کے شعبے میں 5 شخصیات کو ایوارڈ عطا کئے جائیں گے۔

تعلیم کے شعبے میں 8، سائنس کے شعبے میں 1 جبکہ پبلک سروس کے شعبے میں 27 شخصیات کو سول ایوارڈز عطا ہوں گے۔

Watch Live Public News