ویب ڈیسک: میکسیکو کی ریاست ٹلاکسکالا (Tlaxcala) نے 186 مختلف ذائقوں میں 30,000 سے زیادہ ٹاکوز (روایتی ڈش) پیش کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست نے میکسیکو سٹی کے پاسیو ڈی لا ریفارما میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران ٹاکوز کو تیار کرنے اور پیش کرنے کے لیے ناٹیویٹاس شہر سے 150 سے زیادہ ٹاکوز بنانے والے شیفس کو جمع کیا۔
ٹلاکسکالا کی گورنر لورینا کوئیلر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس تقریب نے ایک جگہ پر سب سے زیادہ ٹاکوز پیش کیے جانے کا ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
ٹاکوز میں آلو، گوشت، پھلیاں اور مختلف اقسام کی ساسیج سمیت دیگر اجزا شامل تھے۔
ریاستی حکومت نے فیس بک پر لکھا کہ یہ پہچان Tlaxcala کو بین الاقوامی سطح پر، سیاحتی اور ثقافتی مقام کے طور پر لے جانے کی اہل ہے۔