سڈنی واقعہ کے پاکستانیوں کیلئے آسٹریلیا کے ویزے بند؟ بھارت کو پھر منہ کی کھانا پڑی

سڈنی واقعہ کے پاکستانیوں کیلئے آسٹریلیا کے ویزے بند؟ بھارت کو پھر منہ کی کھانا پڑی

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 14 دسمبر کو ہشت گردی کا ایک افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بھارتی شخص ساجد اکرم نے اپنے بیٹے نوید اکرم کے ہمراہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر حملہ کرکے 12 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد دہشت گردوں کے مسلمان ہونے پر ان کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا۔ تاہم بھارتی، اسرائیلی اور افغان میڈیا کی جانب سے کیا گیا یہ پروپیگنڈا جلد ہی اس وقت سامنے آیا جب آسٹریلوی حکام نے ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف کیا۔

تاہم اب مختلف سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے مطابق بونڈی بیچ واقعے کے تناظر میں پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

15 دسمبر 2025 کو بھارت میں موجود ایک صارف کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا کہ ’آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے پاکستانی اسلامی دہشت گردوں کے حملے کے بعد تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

 مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسٹریلیوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کی وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔

انتھونی البانیز نے بونڈی بیچ پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں انتہا پسندی کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان ضرور کیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے برعکس انہوں نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر مکمل پابندی کا اعلان نہیں کیا۔

مذکورہ وائرل ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو کے تجزیے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ان کے ہونٹوں کی حرکت آواز سے مطابقت نہیں رکھتی اور آواز بھی ان کے اصل اندازِ گفتگو سے مختلف ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کے حوالے سے ویزا سروسز یا درخواستوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ کوئی سرکاری رپورٹ بھی موجود نہیں جس میں وزیرِ اعظم نے حملے میں ملوث باپ بیٹے کو پاکستانی شہری قرار دیا ہو۔

Watch Live Public News