آئی سی سی اوڈی آئی رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، شاہین کی بھی اونچی اڑان

آئی سی سی اوڈی آئی رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، شاہین کی بھی اونچی اڑان

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی اوڈی آئی کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم سب پر بازی لے گئے ، بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس سے پہلے بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر تھے جو کہ اب ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر چلے گئے ہیں۔ 

اس کے علاوہ بھارت کے ہی ویراٹ کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے البتہ آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر  ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پرآ گئے ہیں ۔ 

بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ساوتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی اور جوش ہیزل ووڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ 

دوسری جانب ون ڈے آل راونڈر میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ 

Watch Live Public News