ارشدندیم کا ریکارڈ کون توڑے گا؟ اولمپئن چیمپئن نےبتا دیا

 ارشدندیم کا ریکارڈ کون توڑے گا؟ اولمپئن چیمپئن نےبتا دیا
کیپشن: Arshad Nadeem's statement
سورس: facebook

ویب ڈیسک: قومی ہیرو ارشد ندیم پشاور گورنرہاوس میں فیصل کریم کنڈی کےمہمان بنے،رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان نے ہوائی اڈے پر استقبال کیا،اولمپک چیمپئین ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس جیولین تھرو کے مقابلے میں بنائے کئے ورلڈ ریکارڈ کے توڑنے سے متعلق بھی اہم بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم نے آج پشاور کا دورہِ کیا اس حوالے سے گورنر ہاؤس پشاور میں ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی.

تقریب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خطاب میں انکی پشاور آمد کا شکریہ ادا کیا, تقریب میں گورنر نے ارشد ندیم کو روایتی قلہہ پہنایا،قدیم دور کی نادر بندوق کا تحفہ پیش کیا ۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئے ارشد ندیم نےکہاورلڈایتھلیکٹس چیمپئن شپ میں بھی حصہ لوں گا، آنے والے دنوں میں اپناہی ریکارڈ توڑنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔

مزیدکہا پیرس اولمپکس فائنل میں پہلی تھروکےدوران پراعتمادتھا، دوسری تھروکے دوران خودکوبہت سنبھالا،ہمت نہیں ہارا اور آخری تھروتک گیا، آخری تھروتک فوکس کیااوراللہ نے عزت دی، وطن واپس پہنچنے پر بہت پیارملا۔

Watch Live Public News